شعبہ جاتِ جامعہ

جامعہ پر ایک نظر

جامعہ صدیقہ للبنات اسلام آباد اور راولپنڈی میں طالبات کا سب سے قدیم اور معیاری تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے۔ جو کہ 1990 میں قائم ہوا۔ اس کے بانی اور مدیر اول پیکر اخلاص، حضرت مولانا عبدالرشید صدیقی رحمةاللہ علیہ تھے (فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور، شاگرد شیخ الکل حضرت مولانا رسول خان صاحب رح، صاحب معارف القرآن حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی رح)۔

جامعہ صدیقہ للبنات وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق ہے ۔ جامعہ ہذا میں پاکستان بھر سے اور آزاد کشمیرکے مختلف اضلاع کی سینکڑوں طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جامعہ ہذا سے اب تک ہزاروں طالبات حفظ، تجوید و قراءت، درس نظامی مکمل کر کے اندرون و بیرون ملک اشاعت دین میں مصروف عمل ہیں الحمد للہ علی ذلک۔۔۔۔

جامعہ ہذا میں درج ذیل شعبہ جات ہیں۔

َ:(شعبہ درسِ نظامی ( ۶سالہ

شرائط داخلہ:۔ 

 داخلہ ٹیسٹ پاس کرے

 میٹرک پاس ہو۔

(اگر نویں یا آٹھویں پاس ہو تو اس طالبہ کو ایک سال اضافی لگوایا جاتا ہے جس میں عامہ اولی کا بنیادی نصاب پڑھایا جاتا ہے)

َ: شعبہ ناظرہ قرآن

اس شعبہ میں بالکل ابتدائی بچیاں داخل کی جاتی ہیں جنہیں تلفظ، مخارج وغیرہ کی درستگی کے ساتھ نورانی قاعدہ پڑھایا جاتا ہے۔ قاعدہ مکمل کرنے کے بعد ناظرہ قرآن پاک پڑھایا جاتا ہے۔۔۔ ناظرہ کے بعد طالبہ کے والدین سے حفظ کے متعلق مشورہ کیا جاتا ہے۔ اگر قرآن مجید حفظ کرنے کا شوق اور ارادہ ہو تو اس طالبہ کو شعبہ حفظ القرآن میں بھیج کر حفظ شروع کرا دیا جاتا ہے۔۔۔

َ:شعبہ حفظِ قرآن

شرائط داخلہ:- 

عمر 5 سال سے کم اور 12سال سے زیادہ نہ ہو ناظرہ قرآن روانی اور تلفظ سے پڑھ سکتی ہو پانچویں پاس کو ترجیح دی جاتی ہے۔

 

:(شعبہ تجوید للعالمات ( ۱سالہ

یہ شعبہ صرف ان عالمات کے لئے ہے جنہوں نے وفاق المدارس کے تحت 6 سالہ درس نظامی مکمل کیا ہو۔ اس کا امتحان وفاق المدارس کے تحت لیا جاتا ہے۔

اس کورس کی مدت ایک سال ہے۔

:(شعبہ دراسات دینیہ( ۲سالہ

ایسی طالبات جو مکمل 6 سال کا وقت نہ دے سکتی ہوں لیکن دینی علوم حاصل کرنا چاہتی ہوں ان کے لئے وفاق المدارس نے 2 سالہ مختصر عالمہ کورس ترتیب دیا ہے۔ جس میں قرآن مجید کا مکمل ترجمہ وتفسیر ، احادیث مبارکہ، فقہی مسائل، عربی گرائمر اور ناظرہ قرآن شامل ہے۔

:شعبہ تعلیم بالغاں

گھریلو خواتین اور سکول کالج میں پڑھنے والی طالبات کیلئے مختصر مگر جامع کورس مرتب کیا گیا ہے۔۔