داخلہ برائ طالبات

شرائط و ظوابط

داخلہ لینے والی طلبات مندرجہ ذیل قوائد و ظوابط بغور پڑھ لیں۔

والدین بچیوں کو محض اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا اور تعلیم و تربیت کے لئے داخلہ کروائیں۔ ہو نمودو نمائش یا سند کا حصول ممکن نہ ہو۔

داخلے سے پہلے بچی کی رضا معلوم کرلیں۔ لی زبردستی یا جبراََ ہر گز داخلہ نہ کروائں۔ ایسی طالبہ طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

داخلہ سے پہلے ٹیسٹ، انٹرویو پاس کرنا ضروری ہے۔ امیدوار طالبہ جِس درجہ کے قابل ہو گی اسی میں داخلہ دیا جائے گا۔ اِس سلسلے میں مدیرِ جامعہ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

داخلہ فارم خوش خطی کے ساتھ مکمل پُر کریں۔ فارم کے ساتھ تمام کاغذات لف کریں۔ کاغذات اور فارم نامکمل ہونے کی صورت میں داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

منتظمینِ ادارہ جامعہ کی حدود میں طالبہ کی حفاظت کے ذمّہ دار ہیں۔ بھاگنے ےا چھپ کر جانے کی صورت میں ادارہ کسی حادثہ ےا نقصان کا ذمّہ دار نہیں ہو گا۔ ایسی نامناسب حرکت کرنے والی طالبہ کو مدرسے سے خارج کر دیا جائےگا۔

پڑھائی کے اوقات میں کسی طالبہ کی ورثاء سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی اور نہ ہی چھٹی دی جائے گی۔ لہٰذاء ورثاء سے گزارش ہے کہ اوقاتِ تعلیم میں ملاقات یا چھٹی پر اصرار نہ کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں آفس سے اجازت لینا ضروری ہے۔

طالبہ سے ملاقات کے لئے جمعرات تا ہفتہ ۱ سے ۲:۳۰ تک تشریف لائیں۔ عصر تا مغرب بھی ملاقات کرائی جاتی ہے۔ بروزِ جمعہ صبح ۸ بجے سے اذانِ مغرب تک ملاقات کر سکتے ہیں۔ اِن اوقات کے علاوہ ملاقات نہیں کرائی جاتی

ہفتہ وار چھٹی بروز جمعرات دن ۱ بجے سے جمعہ شام مغرب تک ہوتی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد والی طالبات ہفتہ صبح ۸ بجے جامعہ لازمی پہنچ جایئں۔

ہفتہ وار چھٹی کے علاوہ انتہائی مجبوری کی صورت میں اگر اضافی چھٹی لینی ہو تو متعلقہ کلاس انچارج سے درخواست منظور کروا کر صدر معلمہ سے دستخط کروائیں۔ درخواست اپنی کلاس کی نگران کے پاس جمع کرواکر جانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر غیر حاضری تصور کی جائے گی جس پر سزا یا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

چھٹی / ملاقات کے لئے داخلہ فارم پر درج شدہ حضرات ہی تشریف لائیں۔ داخلہ کے ۱ ہفتے بعد آفس سے ورثاء کارڈ حاصل کر لیں۔ چھٹی یا ملاقات کے لئے ورثاء کارڈ گیٹ پر نگران بابا جی کو دیں۔ انٹری کے بعد کارڈ آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

تمام طالبات کے لئے دوران سفر مکمل پردے والا برقع پہننا لازمی ہے۔ رنگ کی پابندی نہیں ہے۔ البتہ بہت شوخ رنگ، تنگ اور چست برقعہ پہننا ممنوع ہے۔

بغیر اجازت طالبہ کو جامعہ سے لے جانے کی صورت میں طالبہ خارج تصور کی جائے گی۔ اگر طالبہ خود مدرسہ چھوڑ کر چلی جائے یا اخراج کر دیا جائے تو اس طالبہ کا قطعاً دوبارہ داخلہ نہیں ہوگا۔

جامعہ کی حدود میں طالبہ کو موبائل فون، سِم، میموری کارڈ، کیمرا، یو ایس بی، ایم پی تھری اور ریڈیو وغیرہ رکھنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ اگر ان میں سے کوئی چیز برآمد ہوئی تو متعلقہ چیز توڑ دی جائے گی۔ اور طالبہ کو کو جامعہ سے خارج کر دیا جائے گا۔

جامعہ کی حدود میں ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑا، شور شرابہ کرنا، نعرے لگانا، کسی بھی جماعت سے وابستگی کا اظہار کرنا، سیاسی گفتگو کرنا، کسی بھی جماعت کا اسٹیکر یا بیج لگانا سخت منع ہے۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں طالبہ کو جامعہ سے خارج کیا جاسکتا ہے

اگر کسی طالبہ نے معلمہ صاحبہ یا ڈیوٹی والی باجی سے بدتمیزی یا لڑائی جھگڑا کیا تو ایسی طالبہ کو ہرگز جامعہ میں نہیں رکھا جائے گا اور اسے جامعہ سے خارج کر دیا جائے گا۔

تمام طالبہ کے لئے جامعہ کی طرف سے مختلف اوقات میں دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔ خلاف ورزی یا عمل درآمد نہ کرنے والی طالبہ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

رہائشی طالبات کا گھر جاکر چھٹی کے لیے فون کرنا ہے قابل قبول نہیں ہوگا۔ اگر بیماری کی حالت میں جامعہ سے گئی ہے تو اضافی ایک چھٹی منظور کی جائے گی۔ جامعہ واپس آنے پر ڈاکٹری نسخہ دکھانا لازمی ہے۔

غیر رہائشی طالبات اپنی چھٹی صبح ۸:۳۰ سے پہلے پہلے منظور کروا لیں۔ وقتِ مقررہ کے بعد درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔

ماہانہ فیس ہر ماہ کی ۱۰ تاریخ تک جمع کروا کر رسید ضرور حاصل کریں۔ ۱۰ تاریخ کے بعد یومیہ ۲۰ روپیہ جرمانہ ہوگا۔

داخلہ لینے سے پہلے طالبہ اور اس کی والدہ جامعہ کا وزٹ کر کے مکمل تسلی کر لیں۔ داخلہ فیس یا ماہانہ فیس کی رسید جاری ہونے کے بعد رقم واپسی نہیں دی جائے گی۔

داخلہ فارم پُر کر کے تمام مطلوبہ کاغذات کے ساتھ ہمیں درج ذیل ای ۔ میل ایڈریس پر ارسال کریں۔

admission@jamiasiddiqaisb.com